slotcosino Publish time 2026-1-19 16:31:13

متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548279_5591694_05_updates.jpgفائل فوٹو

متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتارنہ کیا جا سکا، ملزمان کی عدم گرفتاری پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

دوران سماعت جج افضل مجوکہ نے کہا کہ آپ مجسٹریٹ سے گھر کا سرچ وارنٹ لیں، آج ملزمان کو گرفتار کر کے 11 بجے تک عدالت میں پیش کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547093_035029_updates.jpg
متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا