slotcosino Publish time 2026-1-19 17:11:43

بیٹے کے ولیمے میں مریم نواز کا شاہانہ انداز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548263_4853286_2_updates.jpgتصاویر: سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں نہایت باوقار اور دلکش انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔

جنید صفدر کی شادی ہفتے کے روز شانزے علی سے قرار پائی تھی، جس کے بعد ولیمے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی تصاویر میں مریم نواز شریف کے انداز میں وقار، اعتماد اور شائستگی کا بھرپور عکس نظر آیا، وہ اپنے بیٹے کی خوشیوں سے بھری تقریب میں نمایاں دکھائی دیں۔

ولیمے کے موقع پر مریم نواز نے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ خوبصورت پیسٹل رنگ کا دیدہ زیب لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس اور بھاری کڑھائی کی گئی تھی، ان کا انداز نہایت سادہ مگر پُراثر تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547733_060651_updates.jpg
جنید صفدر کی مہندی میں مریم نواز کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

اس موقع پر مریم نواز نے سنہرے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تقریب کا پھولوں پر مبنی دلکش ڈیکوریشن مریم نواز کی تصاویر کو مزید نکھار رہا ہے۔ ان کے زیورات کا انتخاب، دوپٹے کا نفیس انداز میں اوڑھنا اور مجموعی اسٹائلنگ ثقافتی نفاست اور باریک بینی کی بہترین مثال تھا۔

مریم نواز شریف کی ولیمے میں شرکت سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں صارفین نے ان کے لباس، وقار، شائستگی اور پُر اعتماد انداز کی بھرپور تعریف کی۔
Pages: [1]
View full version: بیٹے کے ولیمے میں مریم نواز کا شاہانہ انداز