slotcosino Publish time 2026-1-19 17:11:45

محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں: ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548284_1349182_06_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگ لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547967_012131_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلادیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ

حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا رکھی ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش کے سیکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔

بنگلادیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے۔
Pages: [1]
View full version: محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں: ذرائع