روہت شرما کی خراب پرفارمنس سے متعلق سوال پر شُبمن گل کا سخت ردعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548273_5427979_News4_updates.jpg---فائل فوٹوبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شُبمن گِل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما کی خراب کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ روہت اچھی فارم میں ہیں مگر ہر بار میچز کو بڑی اننگز میں بدلنا ممکن نہیں ہوتا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں روہت شرما صرف 61 رنز بنا سکے اور کوئی نصف سنچری اسکور نہ کر پائے۔
بھارت کو اس سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت میں اپنی پہلی ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547753_100953_updates.jpg
آئی سی سی وفد سے ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے روبرو بھی بھارت سے میچز کی منتقلی کا کہہ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کپتان شُبمن گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روہت شرما آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے مسلسل اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم اس سیریز میں وہ بڑا اسکور نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 337 رنز بنائے تھے۔ ڈیرل مچل نے 137 اور گلین فلپس نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جواب میں بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 124 رنز کی سنچری اسکور کی جبکہ ہرشِت رانا نے اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری بنائی لیکن ٹیم 296 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور 41 رنز سے میچ اور سیریز ہار گئی۔
Pages:
[1]