گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: ایڈیشنل آئی جی کراچی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548302_8221464_09_updates.jpg—فائل فوٹوایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہکراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔
گل پلازا کے دور ے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکل سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548267_105041_updates.jpg
گل پلازا میں آگ کس دکان میں لگی؟ فائر بریگیڈ حکام نے بتادیا
تنگ داخلی اور خارجی راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا: فائر بریگیڈ حکام https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ کراچی گل پلازا کی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔
چیف فائر افسر کے مطابق پلازا میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہا ہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔
پلازا کی تیسری منزل پر پھنسے کسی شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن میں اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
Pages:
[1]