slotcosino Publish time 2026-1-19 19:08:51

پینٹاگون کا فوجیوں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کیلئے تیار رہنے کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548278_7547159_News5_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے الاسکا میں تعینات تقریباً ڈیڑھ ہزار فعال فوجیوں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام منی ایپولس اور سینٹ پال میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی 11ویں ایئربورن ڈویژن کے دو انفنٹری بٹالینز کو ’تیار رہنے‘ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ یونٹ سخت سرد موسم اور آرکٹک حالات میں آپریشن کی مہارت رکھتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-25/1484360_100727_updates.jpg
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر کا منہ کڑوا کردیا

لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے فوجیوں کی تعیناتی کی تصدیق اور نہ ہی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی کمانڈر اِن چیف کے احکامات پر عمل کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ منی ایپولس میں تقریباً 3,000 وفاقی امیگریشن اور بارڈر کنٹرول ایجنٹس کی موجودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابقیہ مظاہرے ایک مقامی خاتون رینی نیکول گُڈ کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے، چھاپوں کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی سی ای (ICE) نے تصدیق کی ہے کہ منی ایپولس سے گرفتار ہونے والا نکاراگوا کا شہری ٹیکساس میں حراست کے دوران انتقال کر گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-11/1545652_063215_updates.jpg
امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، امریکا بھر میں احتجاج کی لہر

منیاپولس امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی دوران وینزویلا کے ایک شہری کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آنسو گیس کے استعمال سے دو کمسن بچے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

آئی سی ای کے ڈائریکٹر کے مطابق منی سوٹا میں شروع ہونے والے آپریشن کے بعد اب تک 2,500 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے اداروں نے حراستی مراکز میں غیر انسانی حالات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم بعد میں اِن کا کہنا تھا کہ فی الحال اس کی ضرورت نہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546837_104331_updates.jpg
امریکا کا 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا اعلان کیا ہے، محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو اسکی تصدیق کی اور کہا کہ امیگرنٹس امریکی عوام کے ٹیکسز کی رقم سے استفادہ کرتے تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

منی ایپولس کے میئر جیکب فرے نے وفاقی ایجنٹس کو ’قابض فورس‘ قرار دیتے ہوئے کارروائیوں کو غیر آئینی کہا ہے۔

دوسری جانب منی سوٹا کے گورنر ٹِم والز نے نیشنل گارڈ کو متحرک رہنے کا حکم تو دیا ہے مگر انہیں سڑکوں پر تعینات نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم نے جاری صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیگریشن کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام ’خطرناک افراد‘ کو گرفتار کر کے ملک بدر نہیں کر دیا جاتا۔
Pages: [1]
View full version: پینٹاگون کا فوجیوں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کیلئے تیار رہنے کا حکم