slotcosino Publish time 2026-1-19 19:09:05

لاہور، موٹرسائیکل سوار نوجوان گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548283_6662704_%D9%88%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹو

لاہور کے علاقے شاد باغ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق موٹرسائیکل سوار 24 سالہ بلال شاد باغ کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کی گردن پر ڈور پِھر گئی۔

ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا۔
Pages: [1]
View full version: لاہور، موٹرسائیکل سوار نوجوان گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی