کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548296_5502642_3_updates.jpg— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547945_110547_updates.jpg
کراچی میں موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر 22 اور 23 جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔
Pages:
[1]