کراچی میں 200 عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزیٹس نہیں، سعدیہ جاوید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548298_7228611_ed_updates.jpgفائل فوٹوترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں 200 کے قریب عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزیٹس نہیں، اولڈ سٹی ایریا میں پرانی عمارتوں میں فائرسیفٹی بھی نہیں۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس بلایا جس میں سارے معاملات پر بحث ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548247_060838_updates.jpg
کراچی: گل پلازہ کی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی
کراچی گل پلازہ کی جلی عمارت سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ جس وقت آگ کی اطلاع دی گئی اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ آگ کتنی شدت کی تھی، ایک گھنٹے میں پورے گل پلازا میں آگ پھیل گئی۔
گرین لائن کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شروع میں پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تاہم بعد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
Pages:
[1]