’مداحوں کے مطابق یہاں سب کچھ ممکن ہے‘، بابر سے شادی کے سوال پر ہانیہ کا جواب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548306_8548758_9_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیاپاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق توقعات کیا ہیں، اور وہ اپنی شادی سے متعلق مداحوں کے چہ مگوئیوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ اس سے متعلق مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دے دیے۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، دونوں ماضی میں اپنے تعلق اور علیحدگی کے باعث خاصی توجہ کا مرکز رہے اور اب ایک بار پھر ان کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
حالیہ دنوں میں دونوں فنکار ایک دوسرے کے لیے اشاروں کنایوں میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ عاصم اظہر کی منگنی ختم ہونے کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں کو ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے بھی دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مداح ان کی شادی کے امکانات پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق تمام سوالات اور افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی افواہوں کے بعد اب تو میں خود بھی شادی کرنے کا سوچنے لگی ہوں اور اگر شادی ہوئی تو میں سادہ تقریب کو ترجیح دوں گی۔
شادی کے لباس سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ میں اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس پہنوں گی جبکہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے شادی کے امکان کے سوال پر ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطابق یہاں سب کچھ ممکن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547954_114554_updates.jpg
مداح سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان تعلق کے بارے میں اندازے لگانے لگے
بریک اپ کے بعد دونوں نے اپنے کیریئر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک مداح نے شادی کے کارڈ سے متعلق سوال کیا تو ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر پہلے ہی بےشمار شادی کارڈز گردش کر رہے ہیں، میں دراصل شادی نہیں بلکہ صرف شادی تھیم پر سالگرہ کی تقریب منانا چاہتی تھی، مگر مداحوں نے اس معاملے کو حد سے زیادہ سنجیدہ لے لیا۔
ایک مداح نے مذاقاً لکھا کہ ہانیہ عامر پلیز سو جائیں، آپ کو اپنی شادی کی تقریب کے لیے صبح جلدی اٹھنا ہے۔
ہانیہ عامر اور ان کے مداحوں کے درمیان شادی سے متعلق یہ دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے ان کے پرستار بےحد پسند کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]