کراچی، لوگوں کی بڑی تعداد گل پلازا پہنچ گئی، اندر داخل ہونے کی کوشش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548312_2410795_ffff_updates.jpgفوٹو:سوشل میڈیاکراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد سانحے کا شکار گل پلازا کے قریب پہنچ گئی۔
شہری گل پلازا کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس کے باعث پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو اداروں کی جانب سے لوگوں کو گل پلازا سے ہٹانے کے لیے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548247_060838_updates.jpg
سانحہ گل پلازہ، مزید ایک لاش مل گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی
کراچی گل پلازہ کی جلی عمارت سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے متعدد پلرز کمزور ہوچکے ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت عمارت گر سکتی ہے۔
دوسری جانب گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے کے خلاف مختلف دکانداروں اور شہریوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گل پلازہ کی آگ 33 گھنٹوں بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔
جلی ہوئی عمارت سے مزید ایک لاش نکال لی گئی ہے، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔
Pages:
[1]