slotcosino Publish time 2026-1-19 21:45:05

سری لنکا: دنیا کا سب سے بڑا جامنی اسٹار نیلم منظرِ عام پر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548372_1894158_%D8%AC%D8%B3%D9%86%D8%A7%DA%AF_updates.jpg— فائل فوٹو

سری لنکا نے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی جامنی اسٹار نیلم عوام کے لیے پیش کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اس جامنی اسٹار نیلم کو اس وقت سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ غیر معمولی قیمتی پتھر 3563 قیراط وزنی ہے، جبکہ اس کے مالکان نے اسے فروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-19/1502149_034241_updates.jpg
دبئی: 25 ملین ڈالرز کا نایاب گلابی ہیرا چوری، اسمگل کی کوشش ناکام

دبئی پولیس نے 25 ملین ڈالرز کے نایاب گلابی ہیرے کی چوری کو ناکام بنا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرین کے مطابق اس نایاب نیلم کی کم از کم مالیت 30 کروڑ ڈالر لگائی جا رہی ہے، جبکہ بعض ماہرین اس کی قیمت 40 کروڑ ڈالر تک بتا رہے ہیں۔

معروف جیما لوجسٹ کے مطابق گول شکل کے اس نایاب نیلم کو ’اسٹار آف پیور لینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا تصدیق شدہ قدرتی جامنی اسٹار نیلم ہے۔

اس پتھر میں نمایاں ستارے کی جھلک موجود ہے، جو اس کی نایابی اور قدر میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سری لنکا: دنیا کا سب سے بڑا جامنی اسٹار نیلم منظرِ عام پر