slotcosino Publish time 2026-1-19 21:45:08

امریکا: بھارتی نژاد میاں بیوی غیراخلاقی سرگرمیوں اور منشیات کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548345_3894013_News8_updates.jpgکولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست ورجینیا میں وفاقی اور مقامی حکام نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر بھارتی نژاد میاں بیوی سمیت پانچ افراد کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات میں گرفتار کر لیا۔

امریکی پولیس کے مطابق 52 سالہ کوشا شرما عرف ’ماما کے‘ اور 55 سالہ ترن شرما عرف ’پاپ‘ اپنے زیرِ انتظام ہوٹل کی ایک منزل کو غیراخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کےلیے استعمال کر رہے تھے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق کوشا شرما ہوٹل میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کا انتظام سنبھالتی تھیں، دونوں میاں بیوی مبینہ طور پر غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں سے ہونے والی کمائی میں حصہ لیتے تھے۔

ورجینیا پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں تین مزید افراد 51 سالہ مارگو پیئرس، 40 سالہ جوشوا ریڈک اور 33 سالہ رشارد اسمتھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مئی 2023ء سے اگست 2025ء کے دوران ایف بی آئی اور پرنس ولیم کاؤنٹی کے خفیہ اہلکاروں نے کم از کم 9 بار ہوٹل پر چھاپہ مارا تھا۔

اس دورانتقریباً 8 خواتین کو غیر اخلاقی کام کرنے پر مجبور اور ان پر تشدد کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

تحقیقات کے دوران پولیس کی جانب سے 15 مرتبہ منشیات کی خفیہ خریداری کی گئی جن میں فینٹینائل اور کوکین شامل تھی۔ تمام ملزمان پر منشیات بیچنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امریکی پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا: بھارتی نژاد میاں بیوی غیراخلاقی سرگرمیوں اور منشیات کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار