گل پلازہ کا کمپلیشن پلان اور تعمیراتی تفصیلات جیو نیوز کو حاصل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548360_4193647_%D9%84_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیاکراچی میں گل پلازہ کا کمپلیشن پلان اور تعمیراتی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق گل پلازہ کی عمارت 1980 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی، 1998 میں گل پلازہ کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئی تھی۔
1998 میں پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا، 2003 میں گل پلازہ کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548344_022529_updates.jpg
سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی: سید مراد علی شاہ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق گل پلازہ کے مالک نے 14 آپریل 2003 کو کمپلیشن حاصل کیا تھا، نقشے کے مطابق گل پلازہ میں بیسمنٹ سمیت تین منزلوں کی اجازت تھی۔
ایس بی سی اے کے مطابق نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کی تعمیر کی اجازت تھی، نقشے کے برخلاف گل پلازہ میں 1200 دکانیں تعمیر کی گئی تھیں۔
ایس بی سی اے کے مطابق گل پلازہ میں 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیر ہوئیں، گل پلازہ میں راہداری اور باہر نکلنے کی جگہوں پر دکانیں بنائی گئیں۔
Pages:
[1]