slotcosino Publish time 2026-1-19 21:45:25

سلامی بیوی کی ہوتی ہے، اچھی زندگی گزارنی ہے تو ان سے سلامی مت لیں: جسٹس محسن اختر کیانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548367_3179399_13_updates.jpgفائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس دے دیے۔

جسٹس محسن کیانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں گے تو اسی کو ٹارچر سمجھا جاتا ہے، ذہنی تشدد کو نظر انداز کیا جاتا ہے حالانکہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورتیں جتنا کمپرومائز کرتی ہیں مرد ان کے مقابلے میں 1 فیصد بھی نہیں کرتے، اگر عورت سے علیحدگی ہوگئی ہے تو اس کو عزت سے رہنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے، اگر آپ نے بیوی کے ساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔
Pages: [1]
View full version: سلامی بیوی کی ہوتی ہے، اچھی زندگی گزارنی ہے تو ان سے سلامی مت لیں: جسٹس محسن اختر کیانی