گل پلازا سانحہ: لاپتہ افراد کے اہلخانہ سول اسپتال سے رابطہ کریں، پولیس سرجن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548374_8701343_gul_updates.jpgفوٹو: آن لائنکراچی کے گل پلازہ سانحے میں لاپتہ افراد کی شناخت کیلئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے لواحقین سے اپیل کی ہے۔
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548021_113643_updates.jpg
میئر کراچی کی 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازا آمد، شہریوں کا احتجاج
گل پلازا کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلِ خانہ سول اسپتال کراچی سے فوری رابطہ کریں اور مردہ خانے میں اپنا ڈیٹا جمع کروائیں۔
ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ والد، والدہ یا بچوں سے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ بہن بھائی بھی ڈیٹا اور نمونوں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔
Pages:
[1]