slotcosino Publish time 2026-1-19 23:01:26

میں بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ مار دے گی، رانی مکھرجی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548388_5864496_RaniMukarji_updates.jpgفائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار رانی مکھرجی نے اپنی 10 سالہ جنریش الفا بیٹی ادیرا چوپڑا کی پرورش پر کھل کر بات کی ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران رانی مکھرجی نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میری بیٹی جنریش الفا سے تعلق رکھتی ہے، وہ نہ صرف مجھے جواب دیتی ہے بلکہ اپنی بات منوانا بھی جانتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543276_114005_updates.jpg
اکشے کمار کی مقبول فلم سیریز میں رانی مکھرجی کی شمولیت

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار کی مقبول فرنچائز ’او مائی گاڈ‘ یعنی او ایم جی کی تیسرے حصے کی تیاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ بھی مار دے گی اور جب میری بات کا جواب دیتی ہے تو مجھے اُسے سننا بھی پڑتا ہے، اس کا رویہ میرے بچپن سے بالکل مختلف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے بچوں کی پرورش میں سختی کے بجائے بات چیت اور سمجھ بوجھ زیادہ ضروری ہوگئی ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ بیٹی ادیرا 10 سال کی ہے ، اُس نے اب تک میری تمام فلمیں نہیں دیکھی ہیں کیونکہ اسے اسکرین پر اپنی روتی ہوئی ماں کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیٹی کو میری خوش اور ناچنے گانے والی فلمیں پسند ہیں، وہ میرا میک اپ بغیر میک اپ کا فرق بھی فورا پہنچان لیتی ہے۔

رانی مکھرجی اور آدیتہ چوپرا نے 2014ء میں شادی کی تھی اور اُن کی بیٹی ادیرا 2015ء میں پیدا ہوئی، جوڑا اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ میڈیا سے دور رکھتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پیشہ وارانہ محاذ پر اپنی نئی فلم مردانی 3 کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 2026ء میں ریلیز ہوگی۔
Pages: [1]
View full version: میں بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ مار دے گی، رانی مکھرجی