’یہ صرف آگ نہیں تھی‘، سانحۂ گل پلازہ پر شوبز شخصیات کا دکھ کا اظہار
کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے نے نہ صرف شہریوں بلکہ پورے پاکستان کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ہفتے کے اختتام پر جب شعلوں میں گھری عمارت کی تصاویر موبائل اسکرینز اور ٹی وی چینلز پر سامنے آئیں تو ہر طرف افسوس اور بے یقینی کی کیفیت تھی۔اس سانحے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’گل پلازہ میں جو ہوا وہ تباہ کن ہے۔ جانیں اس طرح ضائع ہوئیں جو کبھی نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں تھا، یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کس طرح لاپرواہی، نظر انداز حفاظت، اور خاموشی حقیقی لوگوں کو ان کے مستقبل کی قیمت دیتی ہے۔ ہم تعزیت سے زیادہ متاثرین کے مقروض ہیں، ہم ان کے احتساب کے مرہون منت ہیں۔ خاندانوں کو ناقابل تصور نقصان میں طاقت ملے۔‘‘
https://img.express.pk/media/images/hania-amir1768829315-5/hania-amir1768829315-5.jpg
اداکارہ سجل علی نے لکھا: ’’گل پلازہ میں کیا ہوا دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ایسے نقصان کے لیے کوئی الفاظ کافی نہیں ہیں۔‘‘
https://img.express.pk/media/images/sajal-aly1768829314-7/sajal-aly1768829314-7.jpg
اداکارہ و گلوکار ثمر جعفری، اداکارہ ژالے سرحدی اور کامیڈین علی گل پیر نے بھی مرحومین کے لیے دعائیں کیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔
https://img.express.pk/media/images/samar-jafri1768829315-8/samar-jafri1768829315-8.jpg
https://img.express.pk/media/images/zhalay1768829315-10/zhalay1768829315-10.jpg
https://img.express.pk/media/images/ali-gul-pir1768829315-1/ali-gul-pir1768829315-1.jpg
ریپر ایوا بی اور اداکارہ منال خان نے گل پلازہ سے جڑی اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔ منال خان نے اپنے بیان میں کراچی کے حالات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر، جو ملک کا معاشی دل ہے، ایک ’اجنبی یتیم‘ کی طرح نظرانداز کیا جا رہا ہے، جسے نہ صوبہ پوری طرح اپناتا ہے اور نہ ہی مرکز۔
https://img.express.pk/media/images/eva-b1768829315-3/eva-b1768829315-3.jpg
https://img.express.pk/media/images/minal-khan1768829315-6/minal-khan1768829315-6.jpg
اداکارہ یشما گل اور فلم ساز عدنان ملک نے عمارت میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور فائر سیفٹی پر نگرانی کے فقدان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عدنان ملک نے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل گل پلازہ گئے تھے اور تب ہی انہیں عمارت کا ڈیزائن گھٹن زدہ اور خطرناک محسوس ہوا تھا۔
https://img.express.pk/media/images/yashma-gill1768829315-9/yashma-gill1768829315-9.jpg
معروف میزبان انوشے اشرف نے اس سانحے کو لاہور میں ہونے والی جنید صفدر کی شاہانہ شادی کی تقریبات سے جوڑتے ہوئے ایک تلخ موازنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اقتدار کے ایوانوں کے قریب جشن منائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کراچی کے عوام تکلیف، بے بسی اور نقصان کا سامنا کر رہے ہیں، جو ہمارے نظام کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
https://img.express.pk/media/images/anoushay-ashraf1768829315-2/anoushay-ashraf1768829315-2.jpg
اداکارہ صبور علی نے بھی اس المیے پر ردِعمل دیتے ہوئے بس اللہ سے رحم کی دعا کی اور کہا کہ الفاظ اس دکھ کو بیان کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔
Pages:
[1]