فسٹال چیمپئن شپ: پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست رد کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548397_4883839_Fistal_updates.jpgتصویر، رپورٹرساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کردیا۔
ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کی قائد کو اجرک پیش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547445_065739_updates.jpg
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے بھوٹان کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی رجسٹر کرلی ہے، پاکستان کے جانب سے عدنان اشفاق نے 2 گول اسکور کئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ کے آغاز سے قبل روایتی حریف بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا اور دونوں کپتان نے مصافحہ بھی کیا۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ایما پر کھیل میں سیاست کو گھسیٹتے ہوئے کھیلوں کی رو کی توہین کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی کرکٹرز چاہئے انڈر 19 کے تھے، مینز ٹیم کے یا پھر ویمنز ٹیم کے ہر جگہ سیاست کی لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا۔
Pages:
[1]