slotcosino Publish time 2026-1-20 02:16:03

مرتضیٰ وہاب کی شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کیلئے 1 کروڑ کی مالی معاونت کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548409_8151761_MurtazaWahabFireFighter_updates.jpgاسکرین گریب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

مرتضیٰ وہاب شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے، اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار اور 1 کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548408_081943_updates.jpg
کراچی، فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں، رپورٹ

کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں، رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ خامیوں پر توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں بھی واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہ شہید فرقان کی بیوہ کو باقاعدگی سے ملتی رہیں گے، بیوہ کو ملازمت بھی فراہمی کی جائے گی جبکہ بچے کی تعلیم کے اخراجات بھی کے ایم سی اٹھائے گی۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ شہید فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کے ساتھ ریسکیو آپریشن دوران جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید فرقان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ناظم آباد فائر اسٹیشن کا نام شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: مرتضیٰ وہاب کی شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کیلئے 1 کروڑ کی مالی معاونت کا اعلان