گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کمشنر کراچی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548417_4126416_gul-plaza01_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیکمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا اب تک واقعے سے متعلق جمع کیے گئے ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اموات کی تعداد 26 ہوچکی ہے، تحقیقاتی کمیٹی آج ہی بنائی گئی ہے۔ ڈی این اے اور مسنگ پرسنز پر کام جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548386_054857_updates.jpg
کراچی: گل پلازا میں آگ لگنے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی پہلی منزل پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کمشنر کراچی نے کہا کہ کچھ روز میں حقائق اور وجوہات سامنے آجائیں گی، ضلعی انتظامیہ اس وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ کسی بھی قسم کا مجرمانہ فعل یا غفلت ثابت ہوئی تو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ گل پلازہ میں ہائی فلیم ایبل سامان موجود تھا، آگ کی شدت بھی بہت زیادہ تھی۔
دوسری جانب کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 71 تاحال لاپتہ ہیں، رات سے اب تک 20 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 18 کی شناخت ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548409_083114_updates.jpg
مرتضیٰ وہاب کی شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کیلئے 1 کروڑ کی مالی معاونت کا اعلان
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آگ سے متاثرہ عمارت کا ایک اور حصہ گرگیا، آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایا گيا، کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔
آگ بجھنے کا سنتے ہی اپنے پیاروں کی تلاش کے منتظر خستہ حال عمارت کے اندر دوڑ پڑے، زندگی کی تلاش کی امید ابھی باقی ہے، ملبا ہٹانے کا کام بھی اب تیز ہونے لگا۔
لاپتا 29 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف کی آرہی ہے، لاپتا افراد کے لواحقین کو سول اسپتال میں اپنا ڈیٹا اورڈی این اے نمونے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548408_081943_updates.jpg
کراچی، فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں، رپورٹ
کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں، رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ خامیوں پر توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں بھی واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آگ لگنے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمی تمام 30 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔
عمارت میں آگ لگنے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی سامنے آگئی، وڈیو میں آگ لگنے کا وقت رات 10 بج کر 22 منٹ ہے، آگ کے باعث گل پلازہ کے ساتھ والی عمارت بھی متاثر ہوگئی، پلرز ٹیڑھے ہوگئے۔
سانحہ گل پلازہ پر کراچی میں تاجروں کی اپیل پر آج بازار بند رہے، سندھ بار کونسل نے یوم سیاہ منایا۔
Pages:
[1]