slotcosino Publish time 2026-1-20 03:34:41

پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548419_9079545_PakAusSeries_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا، میچز کے ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹر پر دستیاب ہیں۔

ٹکٹس کی فروخت کے پہلے روز سسٹم کی سست روی کی وجہ سے کرکٹ فینز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹکٹس کی آن لائن فروخت 16 جنوری سے جاری ہے، آن لائن ٹکٹس بک کرانے والے کرکٹ فینز بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پیر سے ہوا ہے۔

ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹس 400 روپے سے دستیاب ہیں، میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548419_1193842_PakAusTicketRates_updates.jpg
Pages: [1]
View full version: پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز