فسادات کرنے والے 3 دن میں خود کو پولیس کے حوالے کردیں، ایرانی پولیس چیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548433_7425625_Iranian-police-chief-General-Ahmad-Reza-Radan_updates.jpgایرانی پولیس کے سربراہ احمد رضا ردان نے کہا ہے کہ دوسروں کے ورغلانے میں فسادات کا حصہ بنے والے 3 دن میں خود کو پولیس کے حوالے کردیں، ان کو کم سزائیں دی جائیں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس چیف احمد رضا رندان ایران کے قومی ٹی وی کو انٹرویو میں مظاہروں کے دوران فسادات کا حصہ بن جانے والوں کے لیے ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548014_103432_updates.jpg
خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا، ایرانی صدر
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد غیر انسانی پابندیاں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چیف احمد رضا رندان نے واضح کیا کہ جن لوگوں کو مظاہروں کے دوران دھوکا دے کر فسادات میں شامل کیا گیا ان کے ہلکی سزائیں دی جائیں گی بشرطیکہ وہ خود کو 3 دن میں قانون کے حوالے کر دیں۔
ایرانی سیکیورٹی حکام نے ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پھوٹنے والے فسادات کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]