slotcosino Publish time 2026-1-20 10:43:10

ری پبلکنز کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے: ڈاکٹرلالانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548524_4699271_Dr-Suleman-Lalani_updates.jpg
ڈاکٹر سلیمان لالانی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا ہے کہ ری پبلکنز کواحساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے اور مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ افیکٹ کا ڈیموکریٹس کو فائدہ ہوگا۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی بیزار ہورہےہیں، صدرکو امریکی معاشرے کی بہتری کیلیے سنجیدہ ہونا پڑے گا، اس وقت امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی، معیشت ہر جگہ حکومتی گراف نیچے آرہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-06/1408447_094241_updates.jpg
ٹیکساس انتخابات، امریکن پاکستانی سلیمان لالانی بھی کامیاب

سلیمان لالانی کو 32 ہزار 141 ووٹ ملے جو 56 اعشاریہ 1 فیصد ہیں۔ ان کے ری پبلکن حریف لی سیمنز کو 25 ہزار 197 ووٹ ملے جو 43 اعشاریہ 9 فیصد ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ ری پبلکنز کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے اس لیے اب ری پبلکن پارٹی لوگوں کو آئس کے ہاتھوں تنگ کررہی ہے اور ٹیرف ہو یا وینزویلا کی صورتحال، یہ امریکیوں کی توجہ مبذول کرنےکی کوشش ہے۔

ڈاکٹر سلیمان لالانی نے آنے والے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ہدف پر توجہ رکھی اور ٹرن آؤٹ اچھا ہو تو کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ری پبلکنز کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے: ڈاکٹرلالانی