slotcosino Publish time 2026-1-20 11:22:36

گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548613_7998747_fire_updates.jpg

سانحہ گل پلازاکے چوتھے روز ریسکیو اہلکار جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہوگئے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، عمارت میں پھنسے شہریوں کے اہل خانہ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔

لاپتا دکاندار انس کے والد عمران نے کہا کہ ریسکیو اہلکار اندر جائیں، صرف بلڈنگ پر پانی مار رہے ہیں۔ ہم نے اندر جانے کی کوشش کو تو ڈنڈے مارے گئے۔

انس کی والدہ اور بیوی پہلے دن سے اس کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ کہتے ہیں انس کو لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

علاوہ ازیں تاجر رہنما جمیل پراچہ نے دوپہر تک کا الٹی میٹم دے دیا۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ