ٹی 20 ورلڈ کپ، حارث روف 15رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548615_9376680_haris_updates.jpgآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حارث روف پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ فائنل کے بعد سے حارث کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔
ایشیا کپ کے بعد سے حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔
حارث ان دنوں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔
Pages:
[1]