کوئٹہ، نجی پلازا میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548627_3098866_00000_updates.jpg’جیو نیوز‘ گریبکوئٹہ کے پرنس روڈ پر نجی پلازا میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ اور پی ڈی ایم اے کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548613_061451_updates.jpg
گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ
متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں۔
Pages:
[1]