کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے: مفتی تقی عثمانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548625_6307885_01_updates.jpgممتاز عالم مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے، بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں، کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548613_061451_updates.jpg
گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ
متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں آمین۔
Pages:
[1]