مریم اورنگزیب کی والدہ نے انکی ٹرانسفارمیشن کے راز سے پردہ اُٹھا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548638_8421050_%D9%85%D9%86%D8%AF%D9%85_updates.jpg— اسکرین گریب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے گلو اَپ کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اُٹھا دیا۔
ن لیگی سینئر رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں ن لیگی رہنما کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، جہاں کئی افراد نے اسے دیگر خواتین کے لیے ایک متاثر کُن مثال قرار دیا وہیں شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین کی جانب سے بھی مریم اورنگزیب کے اس نئے روپ کو سراہا گیا۔
حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی کی اس تبدیلی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں۔ میں نے کئی بار اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی، وہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس فالو کرتی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548271_110326_updates.jpg
مریم اورنگزیب کا گلو اَپ ٹرانسفورمیشن سوشل میڈیا پر وائرل
مداحوں اور صارفین نے ان کے دونوں لک کو بے حد پسند کیا اور ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی کھل کر تعریف کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے واضح کیا کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہوں گے۔ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اور اپنی صحت کا خیال رکھنا اچھی اور مثبت بات ہے لوگ بلاوجہ باتیں کر رہے ہیں، انہیں قیاس آرائیاں کرنے دیں۔
Pages:
[1]