slotcosino Publish time 2026-1-20 16:35:18

’بیوی کو قتل کیا ہے مگر مجرم نہیں‘، بھارتی شخص کی آسٹریلوی عدالت میں انوکھی منطق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548639_5786679_News4_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں بھارتی نژاد شخص وکرانت ٹھاکر نے عدالت میں بیوی سپریا ٹھاکر کا اپنے ہاتھوں ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کے الزام سے انکار کر دیا، ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ قتل نہیں بلکہ غیر ارادی طور پر پیش آنے والے ایک حادثے کا قصور وار ہے۔

بھارتی نژاد 42 سالہ وکرانت ٹھاکر رواں ماہ دوسری بار ایڈیلیڈ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوا۔ اس پر دسمبر میں اپنی 36 سالہ اہلیہ سپریا ٹھاکر کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

وکیل کی جانب سے مشورہ ملنے پر ملزم نے عدالت میں کہا کہ ’میں غیر ارادی قتل کا اعتراف کرتا ہوں، مگر قتل کا مجرم نہیں ہوں۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548320_021543_updates.jpg
بھارت: ناجائز تعلق کا راز فاش ہونے پر ماں نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 دسمبر کو ایڈیلیڈ کے شمالی مضافات میں واقع ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جہاں پولیس کے پہنچنے پر سپریا ٹھاکر کو بے ہوش حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس نے سی پی آر کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

کیس پر ابتدائی سماعت گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو ہوئی تھی جس میں ملزم نے ضمانت کی درخواست نہیں دی تھی۔

مقتولہ اور ملزم کے دوستوں اور کمیونٹی ارکان نے ان کے تنہا رہ جانے والے کمسن بیٹے کی مدد کے لیے فنڈ ریزر شروع کر دیا ہے۔ دوستوں کے مطابق سپریا ایک محنتی اور شفیق ماں تھی جو اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل کے لیے دن رات کام کرتی تھی اور نرس بننے کی خواہش رکھتی تھی۔
Pages: [1]
View full version: ’بیوی کو قتل کیا ہے مگر مجرم نہیں‘، بھارتی شخص کی آسٹریلوی عدالت میں انوکھی منطق