slotcosino Publish time 2026-1-20 16:35:19

امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548651_6396491_bnso_updates.jpg— فائل فوٹو

امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔

امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔

امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوارڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو بھی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548299_015529_updates.jpg
امریکا گرین لینڈ تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈنمارک پر روسی خطرے سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک گرین لینڈ سے ’روسی خطرے‘ کو دور کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا اس معاملے میں فیصلہ کُن قدم اٹھائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نوارڈ کے مطابق امریکی طیاروں کی نئی کھیپ پہنچانے میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی ہے۔ امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت امریکا نے گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا تھا، جبکہ امریکا اور کینیڈا نے 1958 میں سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے تھے۔

نوراڈ کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع دینا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے