slotcosino Publish time 2026-1-20 16:35:20

پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے: شیخ رشید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548641_370120_03_updates.jpgفائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ پہ تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بائیکیہ کا 2 ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20 ہزار ہو چکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525855_093858_updates.jpg
شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ حالات کو ٹھیک کیا جائے تاکہ غریب بھی آسانی سے اپنی زندگی گزار سکے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید احمد کی حاضری کا عمل مکمل کیا گیا، حاضری لگانے کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے: شیخ رشید