سانحہ گل پلازا: لاپتہ افراد میں مزید 10 کا اضافہ، تعداد 81 ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548642_3786364_%D9%84_updates.jpgفائل فوٹوسانحہ گل پلازا میں لاپتہ افراد میں مزید 10 کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے اب تک 26 اموات کی تصدیق کی ہے جس میں سے 18 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ لاپتہ افراد میں سے 8 وہ لاشیں ہوسکتی ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہوئی۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رات میں 2 مزید لاشیں ملی ہیں، گل پلازا کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548613_061451_updates.jpg
گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ
متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ لسٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 81 ہے، کچھ نام دو دفعہ شامل ہیں اس لیے فی الحال 74 لاپتہ افراد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لیے جا چکے ہیں، 48 فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کروا دیے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی میں اگلے تین دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آجہوگا۔
Pages:
[1]