slotcosino Publish time 2026-1-20 16:35:22

بھارت: ہراسانی کا الزام لگنے پر ایک شخص کی خودکشی، خاتون کیخلاف مقدمہ درج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548645_659175_News5_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں 42 سالہ شخص کے خودکشی کرنے کے بعد پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون کے خلاف خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی دیپک یو کام کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے ایک ٹرانسپورٹ بس کے ذریعے کنور گیا تھا۔ اسی بس میں شمجتھا بھی سفر کر رہی تھی جس نے مبینہ طور پر دیپک پر بدتمیزی کا الزام لگاتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور بعد ازاں اِسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے پر دیپک کو اس معاملے کا علم ہوا۔ دیپک کے اہلِ خانہ کے مطابق ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ذہنی دباؤ کے باعث دیپک نے اتوار کے روز اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546013_111007_updates.jpg
بھارت: میڈیکل طالبہ کی خودکشی، اہلِ خانہ کا کالج عملے پر ہراسانی کا الزام

بھارتی شہر بنگلورو میں ڈینٹل کالج کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ابتداء میں پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تاہم اہل خانہ کی شکایت کے بعد خاتون کے خلاف خودکشی پر اکسانے کا نیا کیس درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کیرالا اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کا حکم اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو بنانے والی خاتون ایک سیاسی جماعت کی سرگرم کارکن اور سابق منتخب نمائندہ رہ چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ پولیس اس کیس میں تاخیر سے کارروائی کر رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: ہراسانی کا الزام لگنے پر ایک شخص کی خودکشی، خاتون کیخلاف مقدمہ درج