slotcosino Publish time 2026-1-20 17:13:00

پراگ تیاگی کا شیفالی جری والا کی اچانک موت سے متعلق حیران کُن دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548643_5083350_%DB%8C%D9%86%D8%B3%D9%85_updates.jpg
— فائل فوٹو

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 اور 2002 کے بالی ووڈ ریمکس گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی شیفالی جری والا کے شوہر پراگ تیاگی نے اہلیہ کی موت سے متعلق حیران کُن دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی جری والا کی اچانک موت کے تقریباً ایک سال بعد ان کے شوہر نے حالیہ بیان میں نت نئے دعوے کئے، جس نے نئے شکوک و شبہات کو جنم دے دیا۔

خیال رہے کہ شیفالی جری والا کی اچانک موت گزشتہ برس جون میں ہوئی تھی۔ اس وقت طبی رپورٹس میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی تھی، اور تاحال اس نتیجے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-04/1487340_124559_updates.jpg
پراگ تیاگی نے شیفالی جری والا کی ان دیکھی تصویر شیئر کر دی

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 اور 2002 کے بالی ووڈ ریمکس گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی شیفالی جری والا کے شوہر پراگ تیاگی نے اہلیہ کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تاہم اب حالیہ انٹرویو کے دوران پراگ تیاگی نے کہا کہ میں اس بات سے مطمئن نہیں ہوں کہ شیفالی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کچھ اور عوامل تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شیفالی پر موت سے قبل کالا جادو کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ محض قیاس آرائی نہیں بلکہ ذاتی تجربے کی بنیاد پر یقین سے کہہ رہا ہوں، بہت سے لوگ ان باتوں پر یقین نہیں کرتے، لیکن میں مانتا ہوں جہاں بھگوان ہے وہاں شیطان بھی ہے۔

پراگ تیاگی نے یہ بھی بتایا کہ مجھے کئی مواقع پر محسوس ہوا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔عبادت کے دوران بھی مجھے شیفالی میں غیرمعمولی تبدیلیاں محسوس ہوئیں۔
Pages: [1]
View full version: پراگ تیاگی کا شیفالی جری والا کی اچانک موت سے متعلق حیران کُن دعویٰ