slotcosino Publish time 2026-1-20 17:13:01

بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس کی مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کی تعریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548652_5264715_8_updates.jpgفائل فوٹوز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی جسمانی تبدیلی (ٹرانسفارمیشن) کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جو جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران نمایاں طور پر سامنے آئی۔

سوشل میڈیا صارفین مریم اورنگزیب کی ظاہری تبدیلی دیکھ کر حیران رہ گئے، جبکہ مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات میں ان کے انداز اور شخصیت کو خوب سراہا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس تبدیلی پر بھرپور بحث بھی دیکھنے میں آئی، جہاں کئی صارفین نے اسے سیاستدان کی ایک مثبت اور متاثر کُن واپسی قرار دیا اور تعریف سے بھرپور تبصرے کیے۔

حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی اس تبدیلی کو سراہتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548638_101714_updates.jpg
مریم اورنگزیب کی والدہ نے انکی ٹرانسفارمیشن کے راز سے پردہ اُٹھا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے گلو اَپ کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر مریم اورنگزیب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں مریم کو بطور انسان قریب سے جانتی ہوں، ان کا وزن کم کرنے کا سفر محنت، مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے، شاباش مریم، آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاءاللّٰہ۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی تبدیلی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ایک عورت اپنا خیال رکھے تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں، مجھے عورتوں کی یہی بات سب سے زیادہ پسند ہے ان کی مضبوطی اور یہ طاقت کہ وہ جو چاہیں کر دکھائیں۔
Pages: [1]
View full version: بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس کی مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کی تعریف