امریکی دھمکیوں کے پیش نظر ڈنمارک نے گرین لینڈ میں مزید فوجی تعینات کر دیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548653_2396922_News6_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
ڈنمارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی کے بعد اپنے خود مختار علاقے گرین لینڈ میں مزید فوجی بھیج دیے ہیں۔
ڈنمارک کے میڈیا کے مطابق رائل ڈینش آرمی کے سربراہ پیٹر بوئسن سمیت 58 فوجی مغربی گرین لینڈ کے شہر کانگرلوسواک پہنچے ہیں جہاں پہلے سے تقریباً 60 فوجی موجود ہیں۔
یہ دستے کثیر القومی فوجی مشقوں ’آپریشن آرکٹک اینڈیورنس ‘ ( Operation Arctic Endurance) میں حصہ لے رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548651_112603_updates.jpg
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈنمارک کے فوجیوں کی یہ تعیناتی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے استعمال کے امکان کو رد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل سے مالا مال یہ علاقہ امریکا کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ڈنمارک نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے تاہم اس نے وہاں امریکی فوجیوں کی موجودگی بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ادھر یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے ممکنہ ٹیرف اور دباؤ کے جواب میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لائن نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کی خود مختاری کے احترام پر زور دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 85 فیصد گرین لینڈ کے عوام امریکا میں شامل ہونے کے حق میں نہیں ہیں جبکہ صرف 6 فیصد نے امریکا میں ضم ہونے کی حمایت کی ہے۔
Pages:
[1]