slotcosino Publish time 2026-1-20 17:52:39

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم پاکستان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548660_2457971_04_updates.jpg—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ کر دیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ یہ آگ ہمارے دلوں میں لگی ہے، آج کی کارروائی معطل کی جائے، کراچی میں قومی سانحہ ہوا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 40 سے زائد افراد شہید ہو گئے وہ بھی پاکستانی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548642_104934_updates.jpg
سانحہ گل پلازا: لاپتہ افراد میں مزید 10 کا اضافہ، تعداد 81 ہوگئی

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رات میں 2 مزید لاشیں ملی ہیں، گل پلازا کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایم کیو ایم پاکستان نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور شور شرابہ کیا۔

ایم کیو ایم اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ اپنی سیٹوں پر جائیں تو آپ کو بات کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم پاکستان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ