slotcosino Publish time 2026-1-20 18:32:21

فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548663_6570506_05_updates.jpg

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔


انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مستعد پولیس دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لاء انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے جاری تربیتی پروگراموں اور اصلاحی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548663_2866396_05-01_updates.jpghttps://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548663_4988389_05-03_updates.jpg

فیلڈ مارشل نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے ملاقات اور گفتگو بھی کی، انہوں نے شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پولیس کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے دہشت گردی، جرائم اور سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف جدوجہد میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548663_6244223_05-02_updates.jpg

فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔
Pages: [1]
View full version: فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ