کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 22 جنوری کو بارش کا امکان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548684_1851110_5_updates.jpg— فائل فوٹومغربی ہواؤں کے سلسلے کا 22 جنوری کو سندھ کو اپنی لپیٹ میں لینے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 22 جنوری کو ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548296_122011_updates.jpg
کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان
کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہید بینظیرآباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ میں 22 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Pages:
[1]