سانحہ گل پلازا: جامعہ کراچی کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے 12 سوختہ لاشوں کے نمونے اور 47 ریفرنس نمونے موصول
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548704_8701574_%D8%AC%D8%AC%D8%AF%D9%86%DB%81%D8%A7_updates.jpg— فائل فوٹوگل پلازا سانحے میں جاں حق افراد کی 6 سوختہ لاشوں کے نمونے (آج) منگل کو جامعہ کراچی کی سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرالوجی لیب میں موصول ہوئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز پیر کو بھی 6 سوختہ لاشوں کے نمونے جامعہ کراچی میں لائے گئے تھے۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548307_014058_updates.jpg
کراچی میں گل پلازا سانحے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہو گئی
70 لاپتہ افراد کا اندراج ہوا تھا، آج مزید 3 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے ہیں: ہیلپ ڈیسک سندھ حکومت https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جامعہ کراچی کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لیے متاثرہ خاندانوں سے آج 37 ریفرنس نمونے بھی موصول ہوئے ہیں جبکہ پیر کو بھی 10 ریفرنس نمونے موصول ہوئے تھے، اس طرح ریفرنس نمونوں کی تعداد 47 ہوگئی۔
جامعہ کراچی کے مطابق سوختہ لاشوں کے نمونے بہت بری حالت میں ہیں جس کی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کے وقت کا تعین کیا جانا مشکل ہے۔
Pages:
[1]