slotcosino Publish time 2026-1-20 21:08:22

آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی: عبدالقادر پٹیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548710_503933_uudj_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خود آپ نے اعتراف کیا کہ ہم نے مہاجر قوم کو سو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548705_032658_updates.jpg
آپ کے کچھ شکوے آج کے ہیں اور ہمارے کل کے ہیں: رانا ثنا اللہ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاست سیاستدانوں کو ہی کرنی چاہیے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سانحات اور حادثات کا ذکر آپ نے کیا لیکن دروازے پر زنجیر لگا کر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے؟

پی پی رہنما نے کہا کہ اب کراچی آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں۔ اب کراچی ہمارے ہاتھ آیا ہے، جادو کی چھڑی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی: عبدالقادر پٹیل