slotcosino Publish time 2026-1-20 22:24:58

بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، آصف نذرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548714_1021038_AsifNazurl_updates.jpg

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں آصف نذرل نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مجھےعلم نہیں کہ اسکاٹ لینڈ کو ہماری جگہ شامل کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548402_075645_updates.jpg
بی سی بی نے آئی سی سی سے ڈیڈلائن ملنے کی خبر مسترد کردی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ڈیڈلائن ملنے کی خبر مسترد کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو غیر معقول کنڈیشنز تسلیم نہیں کریں گے، ماضی میں وینیو تبدیل کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان نے بھارت نہ جانے کا کہا تو وینیو تبدیل کیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے حقیقی وجوہات کی بنیاد پر وینیو تبدیل کرنے کا کہا ہے، بھارت میں کھیلنے کےلئے ہم پر غیر منطقی دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، آصف نذرل