برطانیہ: کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا سنا دی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548717_21531_Court-arrest-warrent_updates.jpgبرطانیہ میں کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھمٹن کراؤن کورٹ نے اشرف عثمانی کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 میں ہونے والے نکاح کے وقت لڑکے اور لڑکی کی عمر 16 برس تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 52 سال کے ملزم نے کم عمر افراد کا نکاح پڑھانے کے دو الزامات تسلیم کرلیے تھے۔ ملزم نےعدالت کو بتایا کہ 9 ماہ قبل شادی کی عمر 18 برس کیے جانے کا پتہ نہیں تھا۔
Pages:
[1]