slotcosino Publish time 2026-1-20 23:05:08

گل پلازا آتشزدگی، ننھے مہمان کی آمد کی تیاریوں کیلئے آئی فیملی بھی لاپتہ، بھائی نے دل دہلا دینے والی تفصیل بتادی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548720_7233981_GulPlaza_updates.jpgفوٹو: اے پی پی

کراچی کے گل پلازا میں لگنے والی آگ کے باعث لاپتہ ہونے والے عمر نبیل کے بھائی محمد راحیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں دل دہلا دینے والی تفصیلات بیان کی ہیں۔

محمد راحیل نے بتایا کہ عمر نبیل فیملی کے ساتھ اپنے آنے والے بچے اور گھر کے لیے خریداری کرنے گل پلازہ گئے تھے، آگ لگنے کے وقت عمر نبیل کی اپنے ہم زلف سے فون پر بات ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548425_112542_updates.jpg
گل پلازا تاجروں کیلئے متبادل جگہ کی فراہمی زیر غور ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت گل پلازا کے متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹیلیفونک گفتگو میں عمر نبیل نے بتایا کہ وہ فرسٹ فلور پر موجود ہیں، عمارت میں شدید دھواں بھر چکا ہے، کچھ نظر نہیں آ رہا، ہم برتنوں کی دکان کے قریب ہیں اور آکسیجن ختم ہو رہی ہے۔

محمد راحیل کے مطابق آخری کال رات 11 بج کر 7 منٹ پر کنیکٹ ہوئی، تاہم وہ کال وصول نہ ہو سکی، عمر نبیل اور ان کی فیملی کی آخری لوکیشن میز نائن فلور کی سامنے آئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548426_113547_updates.jpg
سانحہ گل پلازا، سندھ حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا پر صوبائی حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اطلاع ملتے ہی اہل خانہ فوری طور پر گل پلازہ پہنچے، جہاں فائر بریگیڈ اور اسنارکل موجود تھی، محمد راحیل نے ریسکیو کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ غیر تربیت یافتہ محسوس ہوا اور لوگوں کے بروقت اخراج کا منصوبہ بنانے کے بجائے صرف آگ بجھانے میں مصروف رہا۔

انہوں نے کہاکہ گل پلازا کی تمام کھڑکیاں اے سی لگے ہونے کی وجہ سے اینٹوں سے بند تھیں، جس کے باعث دھواں خارج ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا، آگ صرف گراؤنڈ فلور تک محدود تھی اور اگر دیواریں اور کھڑکیاں توڑ دی جاتیں تو عمارت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جا سکتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548409_083114_updates.jpg
مرتضیٰ وہاب کی شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کیلئے 1 کروڑ کی مالی معاونت کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محمد راحیل کے مطابق 45 سال کے عمر نبیل ٹیکسٹائل فیکٹری میں چیف فنانشل آفیسر تھے، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ 35 سال کی تھیں اور 9 ماہ کی حاملہ تھیں جبکہ ان کا 14 سالہ بیٹا علی بن عمر بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

گل پلازا میں نئے آنے والے بچے کی تیاری کے لیے شاپنگ کرنے گئے عمر نبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور 14 سالہ بیٹا علی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

دوسری طرف گل پلازا کی چھت سے کرین کی مدد سے 7 گاڑیاں اتارلی گئیں ہیں جبکہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے پلازے میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

جیو نیوز کی ٹیم گل پلازہ کی متاثرہ عمارت کے اندر پہنچ گئی، عمارت کے اندر جہاں کبھی سجی سجائی دکانیں اور خریداروں کا ہجوم ہوتا تھا، وہاں اب دھویں کی سیاہی، سنسان راہداریاں اور ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا آتشزدگی، ننھے مہمان کی آمد کی تیاریوں کیلئے آئی فیملی بھی لاپتہ، بھائی نے دل دہلا دینے والی تفصیل بتادی