slotcosino Publish time 2026-1-21 00:22:06

سندھ حکومت پر تنقید نہیں کر رہا، ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گرچکے، گورنر کامران ٹیسوری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548729_8769795_KamranTessori_updates.jpgفائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گرچکے ہیں، میں صوبائی حکومت پر تنقید نہیں کر رہا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ گل پلازا سانحے پر 2 دن سے نہیں سو پایا، ہمیں اس سانحے سے سبق سیکھنا ہوگا، سندھ حکومت نے معاوضے کا اعلان کیا اچھی بات ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548720_052809_updates.jpg
گل پلازا آتشزدگی، ننھے مہمان کی آمد کی تیاریوں کیلئے آئی فیملی بھی لاپتہ، بھائی نے دل دہلا دینے والی تفصیل بتادی

کراچی کے گل پلازآتشزدگی میں لاپتہ ہونے والے عمر نبیل کے بھائی محمد راحیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں دل دہلا دینے والی تفصیلات بیان کی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کا ازالہ کرنا ہے لیکن الزام تراشی نہیں کرنی، ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گر چکے ہیں، حکومت سندھ پر تنقید نہیں کر رہا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایسا خونی پلازا شہر میں بنا ہوا ہے یا بننے جا رہا ہے تو ہمیں اسے روکنا ہوگا، ہم دکانیں بنالیں گے، کاروبار کھڑا کرلیں گے لیکن جانیں کہاں سے لائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، پارکنگ پلازا خالی پڑا ہے، تجویز ہے متاثرہ تاجروں کو وہاں منتقل کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548721_053422_updates.jpg
خواجہ آصف نے 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 18 ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پلازا میں ہزار سے زائد دکانیں تھیں، مینجمنٹ کے صدر سے بھی پوچھنا ہے پلازہ کہ معاملات کیسے چلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں سے گل پلازہ کی مینجمنٹ کا کیا کردار تھا اس پر بھی بات کرنی چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: سندھ حکومت پر تنقید نہیں کر رہا، ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گرچکے، گورنر کامران ٹیسوری