slotcosino Publish time 2026-1-21 01:40:33

سانحہ گل پلازا: 20 لاشیں تاحال ناقابل شناخت ہیں، پولیس سرجن کراچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548738_156698_DrSummiaya_updates.jpgپولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ۔فوٹو: فائل

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ نے تصدیق کی ہے کہ گل پلازا آتشزدگی میں جھلسنے والی 20 لاشیں تاحال ناقابل شناخت ہے۔

پولیس سرجن کراچی نے گل پلازا سے ملنے والی لاشوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں اور بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548726_070553_updates.jpg
گل پلازا کا پہلا مالک کون؟ دستاویز سامنے آگئیں

آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازا کا پہلا مالک کون؟ جیو نیوز نے دستاویز حاصل کرلیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹر سمیعہ نے مزید کہا کہ جھلسی لاشوں میں 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں کاشف، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی اور تنویر شامل ہیں۔

پولیس سرجن کراچی نے یہ بھی کہا کہ آٹھویں لاش کی باقیادت سے ملنے والے لاکٹ کی مدد سے اہلخانہ نے اسے شناخت کیا۔

انہوں نے کہا کہ 20 لاشیں تاحال ناقابلِ شناخت ہیں، ناقابل شناخت لاشوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: سانحہ گل پلازا: 20 لاشیں تاحال ناقابل شناخت ہیں، پولیس سرجن کراچی