slotcosino Publish time 2026-1-21 04:17:39

3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ممکن نہیں، چیئرمین آباد حسن بخشی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548759_5297356_HasanBukhshi_updates.jpgفائل فوٹو

چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) پاکستان حسن بخشی نے کہا ہے کہ 3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ممکن نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران چیئرمین آباد نے کہا کہ 266 عمارتوں کی جو فہرست دی گئی، اس میں صرف بلڈرز کے پراجیکٹ نہیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548748_092708_updates.jpg
کراچی میں تین دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، ایس بی سی اے کا چیئرمین آباد کو خط

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کراچی کے مفاد میں ہے کہ اقدمات فوراً کیے جائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بہت ساری عمارتیں 30 سے 40 سال پرانی ہیں، اس وقت تو شاید یہ فائر لاز بھی نہیں تھے۔

حسن بخشی نے مزید کہا کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات مسلسل ہونے چاہئیں، بیشتر نئی عمارتوں میں بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات چاہیں بھی تو نہیں ہوسکتے۔
Pages: [1]
View full version: 3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ممکن نہیں، چیئرمین آباد حسن بخشی