سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملہ پوری مسلم دنیا کیخلاف اعلان جنگ تصور ہوگا، ایران
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548758_5642379_Gaza-Israel-massacre_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی پارلیمانی کمیشن نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتویٰ جاری کریں گے۔
ایرانی پارلیمانی کمیشن نے مزید کہا کہ فتویٰ کے بعد دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل آئے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548014_103432_updates.jpg
خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا، ایرانی صدر
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد غیر انسانی پابندیاں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ چندروز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔
Pages:
[1]