slotcosino Publish time 2026-1-21 06:13:29

طاقتور مغربی سسٹم آج سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548772_1108661_war_updates.jpg

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ ہے، دریائے کابل اورمعاون ندی نالوں میں بھی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کیلیے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کی کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں دھند کے سبب موٹر ویز سمیت متعدد اہم شاہراہیں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: طاقتور مغربی سسٹم آج سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے